مونس الہٰی

مونس الہٰی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف درخواست کا تحریری فیصلہ جاری

لاہور (گلف آن لائن) لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے 12 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مونس الہٰی نے کاغذات نامزدگی میں غلط معلومات فراہم کیں اور اپنے اثاثے چھپائے، ان کو مفرور اور اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔

عدالت فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ریٹرنگ افسر کے فیصلے کے مطابق مونس الہٰی 2 مقدمات میں اشتہاری ہیں اور وہ تاحال بیرون ملک میں مقیم ہیں۔یاد رہے کہ 9 جنوری کو لاہور ہائی کورٹ کی ایپلٹ ٹریبونل نے پرویز الہٰی، ان کی اہلیہ قیصرہ الہٰی اور ان کے صاحبزادے و سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں