احسن اقبال

شہیدوں کی یادگاروں کو مسمار کرنیوالے ٹھڈوں کے مستحق ہو سکتے ہیں ووٹوں کے نہیں،احسن اقبال

نورکوٹ (نمائندہ خصوصی)عمران نیازی نے ملک کی معیشت کو تباہ و برباد کیا، 8فروری کا دن پاکستان کی قسمت کے فیصلہ کا دن ہے ،

ملک پاکستان میں انتشار پھیلانے والوں اور شہیدوں کی یادگاروں کو مسمار کرنے والوں سے ہمارا مقابلہ ہے ،وہ لوگ اس قوم کے ٹھڈوں کے مستحق ہو سکتے ہیں ووٹوں کے نہیں،بلاول بھٹو زرداری ابھی سیاسی نابالغ ہیں میں انہیں چیلنج کرتا ہوں کہ وہ میرے نارووال سے مقابلہ کرلیں ،

اگر لاڑکانہ بہتر ہوا تو میں سیاست چھوڑ دونگا ،اگر نارووال بہتر ہوا تو وہ سیاست چھوڑ دیں ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار قومی اسمبلی این اے 76، پی پی 54سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال ،امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 75سابق وفاقی وزیر انوارالحق چوہدری نے قصبہ عینووالی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی،ب

ے روزگاری پی ٹی آئی کی حکومت نے کی ہم نیلیپ ٹاپ دیئے ہم ووٹوں کے حقدار ہیں ،کٹے اور مرغیوں کی سیاست نہیں چلے گی،جو اناڑی ہمارے لوگوں کو فوج کے خلاف بھڑکائے وہ ملک کا کبھی خیر خواہ نہیں ہو سکتا، نواز شریف نے وعدہ کیا دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ ختم کی، امن ، تعلیم اور ترقی چاہتے ہو تو مسلم لیگ ن کے ان بیجوں کو کھاد دو سازش کے تحت عمران نیازی کو مسلط کیا گیا،

ہمیں مہنگائی کا لیکچر نہ دو مہنگائی کرنے والا آج اڈیالہ جیل بیٹھا ہے، چوہدری شیر خاں اور انکے ساتھیوں نے مہمانوں کا شاندار استقبال کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں