بابر اعظم

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں بابر اعظم غصے میں آگئے، ویڈیو وائرل

ڈھاکہ (گلف آن لائن)بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں رنگپور رائیڈرز کی نمائندگی کرنے والے قومی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم غصے میں آگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

قومی ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے ڈورڈینٹو ڈھاکہ کے خلاف 46 گیندوں پر 5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 62 رنز کی شانداز اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کا ٹوٹل 183 رنز بنانے میں اہم کردار ادا کیا تاہم اننگز کے 13ویں اوور میں بابر اعظم اس وقت غصے میں آگئے جب ڈھاکہ کے وکٹ کیپر عرفان سکھر کے ساتھ ان کی گرما گرم بحث ہوگئی۔

امپائر اور ڈھاکہ کے کپتان مصدق حسین نے بابر اور عرفان کے جھگڑے کو ختم کروانے کی کوشش کی تاہم وہ وکٹ کیپر سے ناراض رہے۔وائرل ہونے والی ویڈیو میں بابر اعظم کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ‘ میں آپ سے نہیں، میں خود سے بات کررہا ہوں۔بابر اعظم کی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے تیسرے میچ میں یہ دوسری نصف سنچری تھی۔

ڈھاکہ (این این آئی)بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں رنگپور رائیڈرز کی نمائندگی کرنے والے قومی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم غصے میں آگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔قومی ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے ڈورڈینٹو ڈھاکہ کے خلاف 46 گیندوں پر 5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 62 رنز کی شانداز اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کا ٹوٹل 183 رنز بنانے میں اہم کردار ادا کیا تاہم اننگز کے 13ویں اوور میں بابر اعظم اس وقت غصے میں آگئے جب ڈھاکہ کے وکٹ کیپر عرفان سکھر کے ساتھ ان کی گرما گرم بحث ہوگئی۔

امپائر اور ڈھاکہ کے کپتان مصدق حسین نے بابر اور عرفان کے جھگڑے کو ختم کروانے کی کوشش کی تاہم وہ وکٹ کیپر سے ناراض رہے۔وائرل ہونے والی ویڈیو میں بابر اعظم کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ‘ میں آپ سے نہیں، میں خود سے بات کررہا ہوں۔بابر اعظم کی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے تیسرے میچ میں یہ دوسری نصف سنچری تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں