مرتضیٰ سولنگی

میڈیا میں اگر گیٹ کیپر کا نظام ختم ہوگیا تو صحافت ختم ہوجائے گی، مرتضی سولنگی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ میڈیا میں اگر گیٹ کیپر کا نظام ختم ہوگیا تو صحافت ختم ہوجائے گی۔

تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرتضی سولنگی کا کہنا تھا کہ اس مہنگائی کے دور میں منجھے ہوئے صحافیوں کے سوالات صرف الیکشن سے متعلق نہیں ہیں بلکہ ان کا یہ بھی سوال ہے کہ آج ہمارے گھر میں تین وقت کا کھانا ہوگا یا دو وقت کا؟انہوں نے بتایا کہ صحافی یہ سوال بھی کرتے ہیں کہ وہ بجلی، گیس کا بل بھی دیں سکیں گے یا نہیں؟

گھر کا کرایہ دے سکیں یا گھر سے بے دخل کردیے جائیں گے؟ یہ سنجیدہ سوالات ہیں ہمارے معاشی مستقبل کے لیے، جس طرح سے ٹیکنالوجی بڑھ رہی ہے اس میں بہت سے نئے رجحانات سامنے آرہے ہیں جس میں کچھ مثبت اور کئی منفی رجحانات شامل ہیں۔

نگران وزیر نے بتایا کہ اس عہد میں ورکرز کے معاشی مستقبل پر غور کرنا ایک مشکل معاملہ ہے، اس وقت ضروری ہے کہ آپ جرنلسٹ ہوں مگر جنرلسٹ نا ہوں بلکہ اسپیشلسٹ ہوں، مستقبل کا میڈیا محض ڈیجیٹل میڈیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں