فلم 'فائٹر

ہریتھک روشن اور دیپیکا پڈوکون کی فلم ‘فائٹر’ 200 کروڑ کے کلب میں داخل

ممبئی(گلف آن لائن) بالی وڈ سپر اسٹار ہریتھک روشن اور دیپیکا پڈوکون کی نئی فلم ‘فائٹر’ نے چار دن میں 200 سو کروڑ کا سنگ میل عبور کرلیا۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق فلم نے انڈین باکس آفس پر 147 کروڑ سمیٹے ہیں جبکہ انٹرنیشنل باکس آفس پر اس کا بزنس 52 کروڑ تک پہنچ گیا ہے۔فلم میں ہریتھک روشن اور دیپیکا پڈوکون انڈین فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر کا کردار ادا کررہے ہیں جبکہ انیل کپور کمانڈنگ آفیسر کے روپ میں نظر آئے۔

میگا ایکشن تھرلر فلم کی دیگر کاسٹ میں کرن سنگھ گروور، اکشے اوبرائے اور دیگر نامور فنکار شامل ہیں۔یش راج پروڈکشن کے تحت ایکشن فلم کو بلاک بسٹر ‘پٹھان’ کے ڈائریکٹر سدھارتھ آنند نے بنایا ہے اور اسے بھارت کے 75 یوم جمہوریہ کے موقع پر ریلیز کیا گیا۔’فائٹر’ کے ساتھ ہریتھک روشن اور دیپیکا پڈوکون پہلی مرتبہ اسکرین شیئر کررہے ہیں جب کہ وہ دونوں سدھارتھ آنند کے پروجیکٹ میں الگ الگ کام کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ ‘فائٹر’ کا اعلان جنوری 2021 میں کیا گیا اور اسے ستمبر 2022 کو ریلیز ہونا تھا لیکن کورونا وبا کے باعث اس میں تاخیر ہوگئی اور اب اسے 25 جنوری 2024 میں سینما گھروں کی زینت بنایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں