ڈاکٹر یاسمین راشد

بانی پی ٹی آئی کو بھونڈے طریقے سے سزائیں دی گئی ہیں’ ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریکِ انصاف کو بھونڈے طریقے سے سزائیں دی گئی ہیں۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ سزا دینے کے لیے ضروری قانونی ضابطے بھی پورے نہیں کیے گئے، عوام سچائی سے بخوبی واقف ہیں۔

ڈاکٹریاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ جو یہ کر رہے ہیں اس کی وجہ سے عوام کا غصہ بڑھ گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 8فروری کو پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار جیتیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں