اسماعیل ہنیہ

پیرس اجلاس کی تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں، اسماعیل ہنیہ

مقبوضہ بیت المقدس(گلف آن لائن)حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے مذاکرات میں پیش رفت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیرس اجلاس کی تجاویز کا جواب دینے کیلئے مطالعہ کر رہے ہیں۔

اسماعیل ہنیہ نے مزید کہا کہ تجاویز کی قبولیت غزہ پر جارحیت کے خاتمے اور فوجی انخلا سے مشروط ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حماس کسی بھی سنجیدہ تجاویز پر بات کے لیے تیار ہے۔ سنجیدہ تجاویز جارحیت کے خاتمے اور بیگھر لوگوں کی واپسی سے متعلق ہو۔

اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ سنجیدہ تجاویز غزہ کی تعمیرنو اور قیدیوں کے تبادلے سے متعلق ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اپنیقیدیوں کی رہائی کیلئے ضمانت چاہتے ہیں کہ اسرائیل انہیں دوبارہ گرفتار نہ کرے۔ حماس کے سربراہ نے کہا کہ ہمیں پیرس کے فریم ورک معاہدے اور اس کے نفاذ پر گفتگو کیلئے دورہ قاہرہ کی دعوت ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کو مغربی کنارے میں فلسطینیوں سے بدسلوکی، قتل عام اور جنگی جرائم روکنے کے لیے اسرائیل پر دبا ڈالنا چاہیے

اپنا تبصرہ بھیجیں