شہباز شریف

دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں کیخلاف بطور ایک قوم متحد ،امن و استحکام کیلئے پرعزم ہیں’شہباز شریف

لاہور (نمائندہ خصوصی) سابق وزیر اعظم و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے بلوچستان کے علاقوں مچھ اور کولپور میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران چار سکیورٹی اہلکاروں اور دو شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کی بہادری ناقابلِ فراموش ہے۔ میں شہدا کے اہل خانہ کے ساتھ دلی تعزیت کرتا ہوں اور دہشت گردوں کے خلاف فوری کاروائی اور غیر متزلزل جنگ کے لئے ہماری سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ شہباز شریف نے کہا کہ ہم ایسی بزدلانہ کارروائیوں کے خلاف بطور ایک قوم متحد ہیں اور امن و استحکام کے لئے پرعزم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں