جوزف بوریل

بحیرہ احمر میں خطرات تجارتی مفادات سے آگے نکل گئے،یورپی عہدیدار

برسلز(گلف آن لائن)یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کیعہدیدار جوزف بوریل نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر میں موجودہ خطرات تجارتی مفادات سے آگے بڑھ گئے ہیں اور ان سے علاقائی استحکام اور امن بھی متاثر ہو رہا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق انہوں نے یورپی یونین اور انڈو پیسیفک فورم کے افتتاحی اجلاس کے دوران مزید کہا کہ بحیرہ احمر کی صورتحال کی وجہ سے ایشیا اور یورپ کے درمیان تجارتی بحری جہازوں کا سفر 10,000 میل تک بڑھ چکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یورپی بحری بیڑے کی تیاری اور اسے 19 فروری کو لانچ کرنے میں پیش رفت ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں