شاہدہ منی

موسیقی کی دنیا میں ہمارے پاس ایسے ہیرے تھے جن کے چلے جانے کے بعد بھی انکی چمک مانند نہیں پڑی ‘ شاہدہ منی

لاہور( گلف آن لائن) نامور اداکارہ وگلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ موسیقی کی دنیا میں ہمارے پاس ایسے ہیرے موجود تھے جن کے دنیا سے چلے جانے کے بعد بھی ان کی چمک مانند نہیں پڑی اور لوگ ان کے نام و مرتبے کو عزت و احترا م دیتے ہیں ۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ استاد مبارک حسین، استاد سلامت علی، استاد نذر حسین، استاد ظفر حسین تلونڈی ، ملکہ ترنم نور جہاں ، استاد نصرت فتح علی خان ، استاد شفقت علی خان،استاد بڑے مبارک علی خان ،مہدی حسن، ملکہ پکھراج اور ریشماں ایسے نام ہیں جنہوںنے اپنی فن گائیگی سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ۔

یہ تمام لوگ موسیقی کے چمکتے دھمکتے ستارے ہیں اور ان کی چمک کبھی مانند نہیں پڑ سکتی ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی نوجوان نسل کو ان گلوکاروں کی زندگی اور فن کے لئے خدمات کے حوالے سے آگاہ کرنا چاہیے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں