بیرسٹر گوہر خان

150 سیٹوں کی اکثریت ہے، وفاق، پنجاب اور کے پی میں حکومت بنائیں گے، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے دعویٰ کیا ہے کہ اطلاعات کے مطابق ہمارے پاس 150 سیٹوں کی اکثریت ہے،

ہم وفاق، پنجاب اور کے پی کے میں حکومت بنائیں گے۔ایک انٹرویو میں بیرسٹر گوہر علی خان نے بتایا کہ ابھی فیصلہ نہیں ہوا کہ کس کو وزیراعظم بنائیں گے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ریزرو سیٹوں کے لیے پارٹی جوائن کرنا ضروری ہے، فیصلے کے لیے دو ہفتے کا وقت ہے کہ کسی اور پارٹی میں جانا ہے یا پی ٹی آئی میں رہیں۔

بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ ابھی کسی جماعت کے ساتھ اتحاد کا فیصلہ نہیں ہوا، ہم انٹرا پارٹی الیکشن کرائیں گے، نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کی وجہ سے انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی کیا، عام انتخابات کے بعد انٹرا پارٹی الیکشن بھی کرائیں گے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ امید ہے صبح 10 بجے سے پہلے سارے نتائج آجائیں گے،

کوشش کریں گے پارلیمنٹ کا حصہ رہیں۔انہوںنے کہاکہ جو بھی مسائل ہیں پارلیمنٹ کے پلیٹ فارم سے حل کریں گے، جمہوریت، معیشت کے لیے سب سے بات کریں گے۔بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے اتحاد نہیں ہوسکتا، دیگر پارٹیوں سے اتحاد کے لیے پارٹی میں مشاورت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں