ہیرزی حیلوی

رفح پرحملے کی منظوری دیدی،اسرائیلی آرمی چیف

تل ابیب (گلف آن لائن) اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف ہرزی ہیلیوی نے کہا ہے کہ اس نے فلسطینی شہر رفح میں فوج کے داخلے کے فوجی منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کابینہ کے اجلاس کے دوران کہا کہ میں پہلے ہی رفح میں تین بار ایکشن پلان کی منظوری دے چکا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب ضرورت ہو گی سیاسی قیادت کو حتمی پلان پیش کریں گے۔

اس کے علاوہ انہوں نے غزہ میں حماس کے رہ نما السنوار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر میڈیا کی گفتگو یحیی السنوار کے لیے آسانی پیدا کرنے کی کوشش ہے۔ آرمی چیف نے اس بات پر زور دیتے ہوئے نتیجہ اخذ کیا کہ فوج مرکز اور رفح دونوں میں حماس کے بریگیڈ کو ختم کر دے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں