نواز شریف

نواز شریف کی این اے 15مانسہرہ سے انتخابی عذرداری کی درخواست مسترد

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی این اے 15مانسہرہ سے انتخابی عذرداری کی درخواست مسترد کر دی،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے نواز شریف کی انتخابی عذر داری پر سماعت کی،دوران سماعت ریٹرننگ افسر این اے 15مانسہرہ نے اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرائی ،

ریٹرننگ افسر نے جواب میں کہا کہ حلقے کا نتیجہ فارم 45کے مطابق مرتب کیا گیا ہے،الیکشن کمیشن نے کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا مسترد کر دی،واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15مانسہرہ سے آزاد امیدوار شہزادہ گستاسب کامیاب ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں