سینیٹر مشتاق

سیاسی جماعتوں، میڈیا کے بعد بیوروکریسی بھی جعلی الیکشن کا پول کھول رہی ہے، سینیٹر مشتاق

اسلام آباد (نمائندہ خصو صی) جماعت اسلامی سینیٹر مشتاق احمد نے کمشنر راولپنڈی کے استعفے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں، میڈیا کے بعد اب بیوروکریسی بھی اس جعلی الیکشن کا پول کھول رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ اس جعلی الیکشن کو کالعدم کرنے اور اس بدترین دھاندلی کے ذمہ داروں کا تعین اور سزا دیے بغیر اب نظام نہیں چلے گا۔انہوں نے کہاکہ کمشنر راولپنڈی کی پریس کانفرنس کے بعد تمام سرکاری افسران ہمت کرکے آگے آئیں، اپنی ضمیر کی آواز پر لبیک کہیں اور حقائق قوم کے سامنے لائیں۔

انہوںنے کہاکہ اب سپریم کورٹ کا فرض بنتا ہے کہ 8 فروری 2024 کے الیکشن کو سٹے کرے اس الیکشن کی بے لاگ انکوائری کرے، قوم کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے قومی مجرموں کو بے نقاب کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں