محمد حفیظ

محمد حفیظ کا پاکستان ٹیم کی خراب پرفارمنس کے حقائق کا انکشاف کرنے کا اعلان

لاہور (گلف آن لائن)سابق کپتان محمد حفیظ نے پاکستان ٹیم کی خراب پرفارمنس کے حقائق کا انکشاف کرنے کا اعلان کردیا۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں محمد حفیظ نے کہا کہ مجھے جو وقت دیا گیا اس دوران میں ہر چیز کی ذمے داری لیتا ہوں، میں خراب پرفارمنس کی وجوہات اور امیچور نان کرکٹنگ حقائق سامنے لائوں گا۔

محمد حفیظ نے کہاکہ میں نے ہمیشہ پاکستان کو ترجیح دی اور پاکستان کی نمائندگی کو فخر سمجھا۔انہوں نے کہا کہ مثبت ریفارمز کے لیے پاکستان ٹیم ڈائریکٹر کا عہدہ قبول کیا،

مجھے پی سی بی نے 4 سال تک کا عہدہ پیشکش کیا تھا تاہم نئے چیئرمین کے ساتھ ہی اسے 2 ماہ تک محدود کردیا گیا۔اپنے پیغام میں محمد حفیظ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے لیے نیک خواہشات ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں