خواجہ آصف

سیاسی جماعتوں کی شراکت داری جمہوری عمل کا حصہ ہے، خواجہ آصف

سیالکوٹ (نمائندہ خصو صی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی شراکت داری جمہوری عمل کا حصہ ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ مختلف پارٹیاں ماضی کے بیان سے انحراف کررہی ہیں اور ایک ایسا منظر نامہ سامنے آرہا ہے کہ عوام مستقبل میں ان سے مایوس ہوں گے، عوام میں سیاسی برادری کی ساکھ خراب ہے اور یہ رویے اس ساکھ کو مزید مجروح کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) نے سادہ اکثریت حاصل کی ہے، ہم اکیلے حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے اور اس کا عمل شروع ہوچکا ہے، جہاں تک وفاق کا تعلق ہے تو سنا ہے کہ کل شام کچھ پیشرفت ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام ناگزیر ہے، اگر سیاسی استحکام نہیں آیا تو معاشی استحکام خواب رہ جائے گا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ کمشنر کا الیکشن کے عمل سے براہ راست کوئی تعلق نہیں ہوتا ہے۔

انہوںنے کہاکہ کمشنر صاحب نے جو بات کی اس کی حقیقت شام تک سب کے سامنے تھی، پہلے دو چار گھنٹے بعد ہی ان کے مقاصد سامنے آگئے تھے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشن نے اس کیس کا نوٹس لیتے ہوئے کمیٹی بنا لی ہے اور 3 دن میں رپورٹ آجائیگی تو اس پر بات کرنا غیر مناسب ہوگا،

الیکشن پروسس کا سارا کنڑرول ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور ریٹرننگ افسر کے ذمے ہوتا ہے، کمشنر کا بالواسطہ تعلق ہوسکتا ہے لیکن براہ راست ان کا الیکسن کے عمل سے کوئی تعلق نہیں۔سانق وزری نے دریافت کیا کہ کمشنر راولپنڈی کا بیک گراؤنڈ بھی سامنے آچکا ہے، وہ اس سب میں 9 دن کیوں خاموش رہے؟

اپنا تبصرہ بھیجیں