سرمایہ کاری بورڈ

ٹرانسپورٹ کے شعبے میں 7ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی، سرمایہ کاری بورڈ

مکوآنہ (گلف آن لائن)ٹرانسپورٹ کے شعبے میں رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران7ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی۔

سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 24ـ2023 کے پہلے 6 ماہ کے دوران ملک میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری7ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ 4 سالوں کے دوران ٹرانسپورٹ کے شعبے میں مجموعی طور پر 75ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں