عالمی سروے

چینی معیشت نے سال کا آغاز مضبوط بحالی کے ساتھ کیا ہے ، عالمی سروے

بیجنگ (گلف آن لائن) فیسٹیول کی تعطیلات کے دوران، چین کے مقبول خوبصورت مقامات پر انتہائی مصروف مناظر دیکھے گئے ہیں، اور سینما گھروں میں بھی 2019 کے اسی عرصے کے مقابلے میں کھپت کے اعتبار سے ریکارڈ بلندی سامنے آئی ہے ۔

چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک اور رینمن یونیورسٹی کی جانب سے نیو ایرا انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل کمیونیکیشن کے ذریعے عالمی جواب دہندگان کے لیے کیے گئے ایک سروے کے مطابق 93.1 فیصدجواب دہندگان نے چین کی معاشی طاقت اور صلاحیت کی تعریف کی۔ ان کا ماننا ہے کہ چین کی مضبوط اقتصادی لچک اور وافر طاقت بلاشبہ عالمی معیشت میں اعتماد اور توانائی کو فروغ دے گی۔

اسپرنگ فیسٹیول کی تعطیلات کے دوران چین کی معیشت کے لئے “ریکارڈ توڑنا” معمول رہا ہے۔ سروے کے مطابق دنیا بھر میں 80.3 فیصد جواب دہندگان نے چین کی مضبوط اقتصادی بنیاد کی تعریف کی۔ مزید برآں، 85.2 فیصد عالمی جواب دہندگان کا خیال ہے کہ چین کی معیشت طویل مدتی مثبت اور مستحکم ترقی کی رفتار کو برقرار رکھے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں