وزیراعلیٰ سندھ

مراد علی شاہ تیسری بار وزیراعلیٰ سندھ منتخب

کراچی ( نمائندہ خصو صی)پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہوگئے۔

سید مراد علی شاہ تیسری بار وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہوگئے ہیں، اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ کے مطابق 148 ارکان اسمبلی نے انتخاب میں حصہ لیا۔سید مراد علی شاہ کو 112 ووٹ ملے جبکہ اُن کے مقابل ایم کیو ایم کے علی خورشیدی 36 ارکان نے ووٹ دیا۔

وزیر اعلی کا انتخاب اوپن بیلٹ کے ذریعے ہوگا، وزیر اعلی سندھ کیلئے پیپلز پارٹی کے مراد علی شاہ اور ایم کیو ایم کے علی خورشیدی مدمقابل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں