قادر مندوخیل

ن لیگ کا ساتھ صرف جمہوریت کو ڈی ریل ہونے سے بچانے کیلئے دیا،قادرخان مندوخیل

کراچی(نمائندہ خصو صی)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قادر مندوخیل نے کہا ہے کہ ن لیگ کا ساتھ صرف جمہوریت کو ڈی ریل ہونے سے بچانے کیلئے دیا۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے قادر مندوخیل نے کہا کہ ہرکیس کی اپنی نوعیت ہوتی ہے، 9 مئی کے واقعات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، پیپلزپارٹی کے دور میں ایک بھی سیاسی قیدی نہیں تھا۔

صدر مملکت کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری پر اعتراض لگا کر واپس بھیجنے کے حوالے سے قادر مندو خیل نے کہا کہ صدر عارف علوی سمری واپس کرچکے ہیں،

لیکن اسپیکر عام انتخابات کے بعد 21 روز میں اجلاس بلاسکتا ہے۔ن لیگ کی وفاقی حکومت میں سپورٹ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم ن لیگ کو سپورٹ نہ کرتے تو معاملہ ختم ہو جاتا، جمہوریت کو ڈی ریل ہونے سے بچانے کیلئے سپورٹ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں