شہریار آفریدی

رانا ثناء اللہ پر منشیات کیس سے متعلق چیف جسٹس انکوائری بٹھائے، سارا سچ قوم کے سامنے آجائے گا،شہریار آفریدی

اسلام آباد(نمائندہ خصو صی)پی ٹی آئی رہنما و نومنتخب رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ پر منشیات کیس سے متعلق چیف جسٹس انکوائری بٹھائے،سارا سچ قوم کے سامنے آجائے گا،قوم کو پتہ چلنا چاہیے کہ ان پر کیس کس نے کیا۔

جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہاکہ آٹھ فروری کو عوام نے سچ کیا ہے بتا دیا،اوپن انکوائری ہو گی سب کو پتہ چلے کہ کس نے ان پرکیس کیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آپ کو رانا کی پڑی،ہمیں ملک کی پڑی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں