لاہور قلندرز

لاہور قلندرز کو پی ایس ایل میں مشکلات کا سامنا

راولپنڈی (گلف آن لائن)دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو رواں سال پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 میں مشکلات کا سامنا ہے، شاہین آفریدی کی زیر قیادت ٹیم اب تک ایک بھی میچ نہ جیت سکی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے ہے، ٹیم نے اب تک 6 میچز کھیلے ہیں اور تمام میچز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ، اب 2 مارچ کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں قلندرز کا مقابلہ بابر اعظم کی قیادت میں پشاور زلمی کے خلاف ہوگا تاہم اب لاہور قلندرز کو پلے آف کی دوڑ میں رہنے کے لیے باقی چاروں میچز جیتنے ہوں گے، جس سے انہیں کل 8 پوائنٹس ملیں گے لیکن قلندرز کے لیے ایسا کرنا مشکل ہوگا۔

عام طور پر فائنل فور میں پہنچنے کے لیے 10 پوائنٹس کی ضرورت ہوتی ہے تاہم ممکنہ طور پر لاہور یہ ہدف حاصل نہیں کر پائے گا، جس کی وجہ سے اس کے لیے پلے آف میں جانا ناممکن ہو جائے گا۔لاہور قلندرز کو امید ہے کہ پلے آف مرحلے میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوجائیگی کیونکہ کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی نے ابھی تک 6 میچ نہیں کھیلے ہیں،

اگر یہ تینوں ٹیمیں اپنے اگلے میچز ہار جائیں اور لاہور اپنا اگلا میچ جیتنے میں کامیاب ہوجائے تو قلندرز ٹونامنٹ میں واپس آسکتے ہیں تاہم اگر 2 مارچ کو ہونے والے میچ میں قلندز کو لگاتار ساتویں شکست کا سامنا ہوا تو وہ ٹونامنٹ سے باہر ہوجائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں