وزیراعلیٰ سندھ

صدارتی الیکشن میں ایم کیو ایم سے بھی ووٹ مانگیں گے،مراد علی شاہ

کراچی(نمائندہ خصو صی)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے پاس بھی ہم ووٹ کے لیے جائیں گے۔

صدارتی الیکشن کیلئے آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی سندھ ہائی کورٹ میں جمع کروانے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ ماضی میں اچھے تعلقات رہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری لوکل گورنمنٹ اس وقت بااختیار ہے، ایم کیو ایم کی بلدیات سے متعلق ڈیمانڈ پنجاب کے لیے ہو سکتی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری دھاندلی کے حوالے سے کہہ چکے ہیں، ہمیں سندھ سمیت ہر جگہ پر تحفظات ہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے متعلق سوال پر وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی تقریر سے پتہ چلتا ہے کہ پارٹی گائیڈ لائن کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں