قمر زمان کائرہ

الیکشن کمیشن نے قانون کے تحت مخصوص نشستوں کا فیصلہ کیا، قمر زمان کائرہ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائزہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قانون کے تحت مخصوص نشستوں کا فیصلہ کیا، سپریم کورٹ نے حکم دیا تو مخصوص نشستیں واپس ہو جائیں گی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کو مل بھی جائیں تو صدارتی انتخاب پر اثر نہیں پڑے گا، بلاول بھٹونے 9 مئی پرجوڈیشل کمیشن بنانیکی پیشکش نہیں کی تجویزدی ہے، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بات کرنے کے لیے رضامند نہ ہوئی تو معاملات آگے نہیں بڑھ سکتے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کوکمیشن کا فیصلہ تسلیم نہ ہوا تو پھر اس کابھی فائدہ نہیں ہوگا، صدارتی انتخاب میں ووٹ کے لیے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پاکستان) سے بھی رابطہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں