سندھ ہائی کورٹ

سندھ ہائی کورٹ کا لاپتہ شہریوں کی بازیابی کے لئے کارروائی تیز کرنے کا حکم

کراچی(نمائندہ خصوصی )سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ شہریوں کی بازیابی کے لئے کارروائی تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزیدسماعت 17 اپریل تک ملتوی کردی ہے۔

جمعرات کوسندھ ہائیکورٹ میں دو لڑکیوں سمیت دیگر لاپتہ افرادکی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس دیئے کہ لاپتہ شہریوں کی بازیابی کے لئے کیا اقدامات کیے گئے ہیں؟ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملیر سے لاپتا نوید اقبال کی بازیابی کے لئے 33 جے آئی ٹیز اور 18 پی ٹی ایف سیشنز کیئے گئے ہیں۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ 2 مہینے پہلے عدالت نے شہری کی بازیابی سے متعلق کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیا تھا۔

2 مہینے میں اب تک کیا کارروائی کی گئی؟ تفتیشی افسر نے بتایا کہ شہری کے اہلخانہ تعاون نہیں کر رہے اور 15 جے آئی ٹیز میں تو پیش ہی نہیں ہوئے۔ 2 افراد کو شک کی بنیاد پر گرفتار کیا تھا لیکن انہوں نے سٹی کورٹ سے ضمانت کرالی۔کراچی انڈسٹریل ایریا کورنگی سے لاپتا سعدیہ بی بی اور صبیحہ بی بی کی جانب سے کوئی پیش نہیں ہوسکا۔عدالت نے نوید اقبال، صبیحہ بی بی، سعدیہ بی بی اور دیگر شہریوں کی بازیابی کے لئے کارروائی تیز کرنے کا حکم دیدیا۔

عدالت نے شہریوں ہائیکورٹ میں دو لڑکیوں سمیت دیگر لاپتہ افرادکی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس دیئے کہ لاپتہ شہریوں کی بازیابی کے لئے کیا اقدامات کیے گئے ہیں؟ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملیر سے لاپتا نوید اقبال کی بازیابی کے لئے 33 جے آئی ٹیز اور 18 پی ٹی ایف سیشنز کیئے گئے ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ 2 مہینے پہلے عدالت نے شہری کی بازیابی سے متعلق کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیا تھا۔

2 مہینے میں اب تک کیا کارروائی کی گئی؟ تفتیشی افسر نے بتایا کہ شہری کے اہلخانہ تعاون نہیں کر رہے اور 15 جے آئی ٹیز میں تو پیش ہی نہیں ہوئے۔ 2 افراد کو شک کی بنیاد پر گرفتار کیا تھا لیکن انہوں نے سٹی کورٹ سے ضمانت کرالی۔ کراچی انڈسٹریل ایریا کورنگی سے لاپتا سعدیہ بی بی اور صبیعہ بی بی کی جانب سے کوئی پیش نہیں ہوسکا۔

عدالت نے نوید اقبال، صبیعہ بی بی، سعدیہ بی بی اور دیگر شہریوں کی بازیابی کے لئے کارروائی تیز کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے شہریوں کے اہلخانہ کو پولیس سے تعاون کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 17 اپریل تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں