کین ولیمسن

ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کی پہلی پوزیشن برقرار

دبئی (گلف آن لائن )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی جس کے مطابق ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے۔

آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ تیسرے نمبر پر چلے گئے اور پاکستان کے بابر اعظم 5 ویں نمبر پر موجود ہیں۔بھارت کے یشسی جیسوال دو درجے ترقی کے بعد ٹاپ ٹین میں آگئے جبکہ روہت شرما دو درجے ترقی کے بعد 11 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ٹیسٹ بولرز میں بھارت کے جسپریت بمرا کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے اور آسٹریلیا کے نیتھن لائن دو درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔

پاکستان کے شاہین آفریدی 12 ویں سے 11 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم نمبر ون پر موجود ہیں جبکہ ون ڈے بولرز میں جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج کا پہلا نمبر ہے اور ون ڈے آل راؤنڈرز میں افغانستان کے محمد نبی پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کا پہلا، پاکستان کے محمد رضوان کا دوسرا اور بابر اعظم کا تیسرا نمبر ہے۔ٹی ٹوئنٹی بولرز میں انگلینڈ کے عادل رشید کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں