سندھ ہائی کورٹ

سنی اتحاد کونسل کیخلاف سندھ ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر

کراچی(گلف آن لائن ) سنی اتحاد کونسل کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی ۔

سندھ ہائی کورٹ میں مولوی اقبال حیدر نے درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیاہے کہ سنی اتحاد کونسل پارلیمانی جماعت نہیں ہے، آزاد امیدواروں کاسنی اتحاد کونسل میں غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین کے مطابق اسمبلی کاکوئی بھی منتخب رکن کسی غیر پارلیمانی جماعت میں داخل نہیں ہو سکتا، تحریک انصاف کے آزاد امیدواروں کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔

جسٹس ذوالفقار احمدخان نے کہاکہ پہلے آپ یہ ثابت کریں کہ سنی اتحاد کونسل پارلیمانی جماعت نہیں ہے،آئندہ سماعت پر اپنی درخواست کے حق میں مزید دستاویزات لگائیں، عدالت نے درخواست پر سماعت 4 ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں