نکی ہیلی

نکی ہیلی امریکی صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ سے دستبردار

واشنگٹن(گلف آن لائن )نکی ہیلی ری پبلکن پارٹی کی جانب سے امریکی صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ سے دستبردار ہوگئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بطور صدارتی امیدوار توثیق کرنے سے گریز کردیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو میرا ساتھ دینے والوں کی حمایت لازمی حاصل کرنا ہوگی۔

واضح رہے کہ پہلے سپر ٹیوز ڈے میں ڈونلڈ ٹرمپ ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار بن کر سامنے آگئے ہیں۔

نومبر میں ہونے والے امریکا کے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں