علیمہ خان

چپ رہنے کیلئے بہت سے لوگوں نے رابطے کئے، علیمہ خان

لاہور (نمائندہ خصوصی) بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمی خان نے کہا ہے کہ ڈیل کا مطلب کیا ہے؟ ڈیل کا مطلب ہے چپ رہیں، ہم سے بہت سے لوگوں نے رابطے کیے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل سے نکال دیں گے آپ چپ کر کے بیٹھ جائیں۔

عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پر دہشت گردی کے مقدمات درج کئے گئے ہیں، ہم عدالت آئے ہیں تو جج ہی نہیں ہے، کبھی تفتیشی افسر نہیں آتا تو کبھی جج نہیں آتے، لوگوں کو 9 ماہ سے تنگ کیا جا رہا ہے، تفتیش ہی مکمل نہیں ہو رہی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی ٹھیک ہیں، بانی پی ٹی آئی کی آنت میں تکلیف تھی سپرنٹنڈنٹ کو ہمیں بتانا چاہیے تھا تاکہ ہم اپنے ڈاکٹر کا بندوبست کریں، سپرنٹنڈنٹ کہتا ہے ہمیں اوپر سے اجازت لینا پڑتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں