فواد چوہدری

دو رکنی بنچ کی فواد چوہدری کی تمام مقدمات میں گرفتاری ڈالنے ،ویڈیو لنک پر حاضری کی درخواست پر سماعت سے معذرت

لاہور(نمائندہ خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی درج تمام مقدمات میں گرفتاری ڈالنے اور ویڈیو لنک پر حاضری کی درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی ۔

دو رکنی بنچ نے درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی ۔رجسٹرار آفس نے فواد چوہدری کی درخواست پر مصدقہ نقول نہ لگانے کا اعتراض بھی عائد کیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ 32 مقدمات درج ہیں ،عدالت تمام مقدمات میں گرفتاری ڈالنے کا حکم اورٹرائل کورٹس میں درخواست گزار کی ویڈیو لنک اور واٹس ایپ پر حاضری لگوانے کی اجازت دی جائے ۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت آج تک نامعلوم مقدمات میں گرفتاری ڈالنے سے بھی روکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں