لاہور ہائی کورٹ

پرویز الٰہی پر درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے درخواست چیف جسٹس کو ارسال

لاہور(نمائندہ خصوصی)سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی پر درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیلئے دائر درخواست چیف جسٹس کو ارسال کر دی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مرزا وقاص رئوف نے چودھری پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی پر سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کئے جا رہے ہیں۔

درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت پرویز الٰہی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے، جب تک مقدمات کی تفصیل فراہم نہیں کی جاتی، کسی نئے مقدمے میں گرفتاری سے روکا جائے۔

دوران سماعت پرویز الٰہی کے وکیل نے کہا کہ جسٹس امجد رفیق کی عدالت میں پہلے ہی اس نوعیت کی درخواست زیر سماعت ہے استدعا ہے اس درخواست کو بھی جسٹس امجد رفیق کی عدالت میں مقرر کیا جائے۔

بعدازاں عدالت نے پرویز الٰہی کی درخواست کسی اور بنچ میں لگانے جانے کی استدعا پر فائل جسٹس چیف لاہور ہائیکورٹ کو ارسال کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں