آصف کرمانی

پاکستان مسلم لیگ (ن )نہیں چھوڑی، آصف کرمانی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نہیں چھوڑی، حادثاتی نہیں، پیدائشی مسلم لیگی ہوں۔

ایک بیان میں ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں ہوں، نواز شریف کو آج بھی اپنا قائد سمجھتا ہوں، سینیٹ ٹکٹ کے لیے پارٹی کو کوئی درخواست نہیں دی تھی۔

آصف کرمانی نے کہا کہ سینیٹ کی ٹکٹ میں نہ دلچسپی تھی اور نہ ہی دستیاب ہوں، سینیٹ ٹکٹ کے لیے کسی سے رابطہ تک نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے کسی سے مسلم لیگی ہونے کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں، سیاسی نومولود گمراہ کن خبریں پھیلانے سے باز رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں