ڈیرن سیمی

مجھے پورا یقین ہے کہ بابر اعظم بہترین لیڈر ہے، ڈیرن سیمی

کراچی (گلف آن لائن)پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ مجھے پورا یقین ہے کہ بابر اعظم بہترین لیڈر ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیرن سیمی نے کہا کہ اس وکٹ پر ہم نے 15 سے 20 رنز کم کیے، ہم نے ابتدائی 10 اوورز کے بعد اسلام آباد کو کم بیک کا موقع دیا، جیسا آغاز ہوا اس کے بعد 200 کا ہدف ذہن میں تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ پشاور زلمی کی روایتی کرکٹ نہیں تھی، عماد وسیم اور حیدر علی نے بہت زبردست اننگز کھیلی، ہم نے بولنگ میں غلطیاں کیں، تسلسل کی کمی رہی۔

ڈیرن سیمی نے کہا کہ ٹرافی نہیں جیتے تو ہر سال پلے آف کھیلنے کی کوئی اہمیت نہیں، 9 پلے آف میں ایک ٹرافی جیتنا کافی نہیں، ہمیں اور فائنل جیتنے چاہیے تھے۔پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی پر بہت خوش ہوں، اْمید ہے فائنل میں کراچی میں بڑا کراؤڈ آئے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں