میتھیو ملر

حماس کے ساتھ مذاکرات ختم نہیں کیے گئے ،امریکہ

واشنگٹن(گلف آن لائن )امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ امریکہ نہیں سمجھتا کہ اسرائیل اور حماس کیساتھ یرغمالیوں کی رہائی کے لیے بات چیت ختم ہو چکی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات میتھیو ملر نے بتائی ، ترجمان کے مطابق اس امر کی صلاحیت موجود ہے کہ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات جاری رکھے جا سکیں۔امریکی ترجمان سے رپورٹرز کے ساتھ معمول کی بریفنگ کے دوران پوچھا گیاکہ کیا یہ ممکن ہے کہ رفح میں محدود فوجی کارروائی کر کے بھی حماس کے کمانڈروں کو نکالا جا سکتا ہے۔ تو ان کا جواب تھا، ہاں ایسا کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرار داد منظور ہونے کے بعد اسرائیل کی جانب سے اس رد عمل کو غلط اور غیر منصفانہ قرار دیا جس میں کہا گیا تھا کہ قرار داد منظور کر کے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات میں رکاوٹ پیدا کی گئی ہے۔

میتھیو ملر نے اس بارے میں مزید کہا کہ فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس کی طرف سے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے رد عمل سلامتی کونسل کی قرار داد سے پہلے تیار کیا گیا تھا، قرارداد کی منظوری کے بعد نہیں۔ اس لیے قرارداد کی منظوری کے باوجود یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کوشش جاری رکھے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں