حارث رؤف

جتنا سوشل میڈیا سے دور رہتے ہیں زندگی اتنی آسان ہوتی ہے،حارث رؤف

اسلام آباد (گلف آن لائن)قومی ٹیم کے کھلاڑی حارث رؤف نے کہا ہے کہ ہم پر تنقید کرنا عوام کا حق ہے لیکن جتنا سوشل میڈیا سے دور رہتے ہیں زندگی اتنی آسان ہوتی ہے جن کو کوئی گھر میں بھی نہ جانتا ہو وہ باتیں کر دیتے ہیں۔

اپنے بیان میں قومی فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا کہ ہمارے لیے فٹنس کا ہونا کافی ضروری ہے، کاکول کیمپ میں جو بتایا جا رہا ہے اس پر عمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم یہاں آئے ہی سخت ٹریننگ کیلئے ہیں، نیشنل اکیڈمی میں اسکلز پر کام ہوتا ہے لیکن یہاں ہم صرف فٹنس پر توجہ دے رہے ہیں، پہاڑی پر چڑھنے والی ٹریننگ سے ہمیں فائدہ ہوگا۔

حارث رؤف نے کہا کہ ابتدا میں انجری کی وجہ سے ٹریننگ نہیں کی تھی، کندھے کی انجری سے کافی حد تک ری کور کر چکا ہوں، ابھی مزید اسٹرینتھ بحال کرنے پر کام کر رہا ہوں۔حارث رؤف نے کہا کہ ابھی بولنگ شروع نہیں کی مگر ویٹ ٹریننگ شروع کرچکا ہوں، دو ہفتوں میں بولنگ شروع کردوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں