جو بائیڈن

ایرانی حملے کا خدشہ،بائیڈن کاغاصب اسرائیل کی حمایت کا اعلان

واشنگٹن (گلف آن لائن)امریکی صدر جو بائیڈن نے ایران کی جانب سے جوابی حملے کے پیش نظر اسرائیل کے لیے غیرمتزلزل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق صدر جو بائیدن نے نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ‘ایران اسرائیل پر حملے کی دھمکی دے رہا ہے۔ میں نے وزیراعظم نیتن یاہو کو آگاہ کیا ہے کہ ایران اور اور اس کے پراکسیوں کی دھمکیوں کے خلاف اسرائیل کی سلامتی کے لیے ہمارا عزم غیرمتزلزل ہے۔’میں یہ دوبارہ کہتا چلوں کہ ، غیرمتزلزل ہے۔ ہم اسرائیل کی سکیورٹی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

صدر جو بائیڈن کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب دوسری جانب وہ غزہ میں فلسطینی شہریوں کی بڑھتی ہوئی ہلاکتوں پر وزیراعظم نیتن یاہو کو تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں۔یکم اپریل کو شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی حملے کے بعد سے ایران جوابی کارروائی کی دھمکی دے رہا ہے۔

اس حملے میں دو جنرلز سمیت ایرانی پاسدارن انقلاب کے سات اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔بدھ کو ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے خطاب میں دھمکی دی کہ اسرائیلی حکومت کو سزا ملنی چاہیے اور انہیں سزا ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں