سندھ حکومت

وزیرِ اعلی سندھ کی نوشکی میں نہتے لوگوں کے قتل کی شدید مذمت

کراچی (نمائندہ خصوصی)وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ نے نوشکی میں نہتے لوگوں کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ترجمان وزیرِ اعلی نے کہا کہ مراد علی شاہ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔

وزیرِ اعلی سندھ نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان کے امن اور اس کی خوشحالی کے دشمن ہیں، ایسے ناسور عناصر کو ملک میں پنپنے نہیں دیا جائے گا، نفرت کی فضا قائم کرنے والوں کے لیے اس ملک میں کوئی جگہ نہیں۔وزیرِ داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے بھی نوشکی دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔

ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ شرپسند عناصر بلوچستان سمیت ملک کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں، سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں سے پاک وطن کو پاک کر کے دم لیں گی۔واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں قومی شاہراہ پر بس سے اغوا کیے گئے 9 مسافروں کو قتل کر دیا گیا تھا جبکہ فائرنگ کے ایک اور واقعے میں 2 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں