اداکارہ میرا

اداکارہ میرا دوران شوٹنگ گر گئیں، بازو فریکچر ہو گیا

لاہور(گلف آن لائن) پاکستان کی نامور اداکارہ میراکابازو فریکچر ہوگیا۔اداکارہ میرا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دوران شوٹنگ گرنے کی وجہ سے ان کے بازو میں فریکچر ہوگیا ہے۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے 10 روز کے لیے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا لاہور کے گرد و نواح میں اپنی آنے والی ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھیں، جس دوران وہ اپنا توازن برقرار رکھ نہ پائیں اور ان کے بازو پر چوٹ لگی۔ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا کو ڈاکٹرز نے کم سے کم 10 دن تک آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے جب کہ اداکارہ بھی زخم ٹھیک ہونے کے بعد شوٹنگ پر واپس جانے کے لیے پرجوش ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ میرا کے بازو میں سنگین فریکچر نہیں ہوا، ان کی ہڈی مکمل طور پر نہیں ٹوٹی، تاہم انہیں زخم ٹھیک ہونے تک آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔یہ واضح نہیں ہے کہ اداکارہ کون سی فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھیں اور ان کے ساتھ دیگر کون سے اداکار شوٹنگ کا حصہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں