محسن نقوی

محسن نقوی کا ڈی آئی خان میں کسٹم اہلکاروں کی شہادت پر اظہار مذمت

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ یارک کی حدود میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے بعد شہادت کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدا کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قوم پر عزم ہے ۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے فائرنگ سے کسٹم کے 3 اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شہدا کی درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلئے دعا گو ہیں۔ کسٹم انسپکٹر حسنین ترندی، کانسٹیبل زیاد خان اور ملازم محمد عامر کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہدا کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قوم پر عزم ہے۔ واضح رہے کسٹم اہل کاروں پر فائرنگ کا واقعہ یارک ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں