موٹرسائیکل سواروں

لاہور کا مال روڈ بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کےلئے نوگو ایریا قرار

لاہور (نمائندہ خصوصی ) مال روڈ کو بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کےلئے نوگو ایریا قرار دے دیا گیا۔ بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کا داخلہ روکنے کیلئے مختلف مقامات پر ناکے لگا دیئے گئے، کینٹ، ظفر علی روڈ، کینال روڈ، گورنر ہاس اور استنبول چوک سے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو روکا جارہا ہے۔ سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم کے انتہائی مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں، ہیڈ انجری کیسز میں نمایاں کمی ہوئی ہے، ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم سے ہسپتالوں میں غیر معمولی لوڈ میں کمی دیکھنے میں آئی، 90 فیصد شہریوں کا ہیلمٹ پہننا خوش آئندہ مگر مزید سختی کرنے کی ضرورت ہے۔

عمارہ اطہر کا مزید کہنا تھا کہ رواں سال کے دوران 78 ہزار سے زائد موٹرسائیکل سواروں کےخلاف کارروائی کی گئی، بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے پر 2 ہزار روپے جرمانہ ہے، ہیلمٹ کی پاسداری میں شہریوں کا ہی فائدہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں