چینی وزارت خا رجہ

امریکی وزیر خا رجہ کے دورہ چین کا مقصد اختلافات پرموثر طریقے سے قابو پا نا ہے، چینی وزارت خا رجہ

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چینی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای کی دعوت پر امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن 24 سے 26 اپریل تک چین کا دورہ کریں گے۔

منگل کے روز وزارت خارجہ کےشعبہِ امورِ شمالی امریکہ و اوشیانا کے انچارج کی جانب سے دی گئی میڈیا بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیکریٹری بلنکن کا دورہ چین، چین- امریکہ رہنماؤں کی سان فرانسسکو ملاقات میں طے پانے والے اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، بات چیت کو برقرار رکھنے، اختلافات پر قابو پانے ، تعاون کو فروغ دینے اور بین الاقوامی امور میں ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کا ایک اقدام ہے۔
متعلقہ انچارج نے کہا کہ اس دورے کے لیے چین، پانچ بڑے اہداف پر توجہ مرکوز کرے گا۔ پہلا، درست افہام و تفہیم تشکیل دی جائے ۔ دوسرا، بات چیت کو مضبوط بنایا جائے۔ تیسرا، اختلافات پرموثر طریقے سے قابو پایا جائے۔چین -امریکہ تعلقات میں تائیوان کا مسئلہ پہلی ناقابل تنسیخ سرخ لکیر ہے۔

چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ صدر جو بائیڈن کے اس بیان پر عمل کرے کہ وہ “تائیوان کی علیحدگی” کی حمایت نہیں کرتا ہے۔ چوتھا، باہمی مفادات پر مبنی تعاون کو فروغ دیا جائے۔ اور پانچواں، مشترکہ طور پر بڑے ممالک کی ذمہ داریاں نبھائی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں