بشری بی بی

بشری بی بی مکمل فٹ قرار، طبی رپورٹ اعلی حکام کو ارسال

اسلام آ باد (نمائندہ خصو صی ) پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کو مکمل فٹ قرار دے کر ان کی صحت کے حوالے سے تازہ ترین رپورٹ اعلی حکام کو بھجوا دی۔ بشری بی بی نے کل دوپہر سینے میں جلن کی شکایت کی تھی، دن کے وقت اڈیالہ جیل کے ڈاکٹرز نے معائنہ کر کے سابق خاتون اول کو صحت مند قرار دے دیا تھا۔

بعد ازاں پمز ڈاکٹرز کی ٹیم نے رات کے وقت بنی گالہ میں بشری بی بی کا تفصیلی طبی معائنہ کیا۔ ڈاکٹرز نے سابق خاتون اول کو پمز ہسپتال کے ماہرین اور ماہر امراض دل سے معائنہ کروانے کی تجویز دی، اس کے علاوہ پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز نے بشری بی بی کا طبی معائنہ کر کے انہیں صرف کھانے میں احتیاط کا مشورہ دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں