پریانکا چوپڑا

دو بڑی فلم انڈسٹریز کا حصہ ہونے پر فخر ہے، پریانکا چوپڑا

ممبئی (گلف آن لائن)بالی ووڈ سمیت ہالی وڈ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی پریانکا چوپڑا کا کہنا ہت کہ دنیا کی دو بڑی فلم انڈسٹریز کا حصہ بننا انکے لیے فخر کی بات ہے۔

ایک انٹرویو میں پریانکا نے ہالی ووڈ اور بالی ووڈ میں کام کرنے کے حوالے سے اداکارہ نے کہا کہ مجھے اب انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے تقریبا 12 سال ہوگئے ہیں۔

کسی بھی زبان میں کام کرنے کے قابل ہونا اور دنیا کی دو بڑی فلمی صنعتوں بالی وڈ اور ہالی وڈ میں کام کرنے کے قابل ہونا میرے لیے فخر کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اپنا کام پسند ہے اور مجھے وہ میڈیم پسند ہے جو مجھے دیا گیا ہے جس کا مقصد لوگوں کو نئی نئی کہانیاں سنانا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں