پاکستان اور نیوزی لینڈ

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ 25اپریل کو کھیلا جائیگا

اسلام آباد /لاہور(گلف آن لائن) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ 25اپریل کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا ،پانچ میچوں کی سیریز 1-1سے برابر ہے ، پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ 25اپریل کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا ، دونوں ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 27اپریل کو لاہو رکے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا ۔

یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا جبکہ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے یکطرفہ مقابلے کے بعد مہمان ٹیم کو شکست دے کر سیریز میں 0ـ1 کی برتری حاصل کر لی تھی۔گزشتہ روز نیوزی لینڈ نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 1ـ1 سے برابر کردی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں