وزیراعظم محمد شہبازشریف

وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات

ریاض (نمائندہ خصوصی)وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملاقات میں تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی، لائیو سٹاک اور تجارت کے شعبوں میں تاریخی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے مستقبل میں تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا ۔

وزیر اعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے دوبارہ انتخاب کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی ملاقات تھی تاہم دونوں رہنماؤں کے درمیان 4 مارچ 2024 کو وزیراعظم کے عہدہ سنبھالنے اور 10 اپریل 2024 کو عید الفطر کے موقع پر ٹیلی فونک رابطہ ہو چکا ہے۔وزیراعظم نے ملائیشیا کے وزیراعظم کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے فن و ادب خصوصاً پاکستان کے قومی شاعر علامہ اقبال کے بارے میں ان کے علم کو سراہا۔ ملائیشیا کے وزیراعظم نے چند کلمات اردو میں ادا کیے اور پاکستان کے تعلیمی اداروں کا ذکر کیا جہاں پر ماضی میں ملائیشیا کے طلباء میڈیکل اور انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کیا کرتے تھے.دونوں اطراف سے تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق ہوا اور غیر معمولی گرمجوشی دیکھنے میں آئی۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی، لائیو سٹاک اور تجارت کے شعبوں میں تاریخی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے مستقبل میں تعاون کو مزید بڑھانے کا عزم کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کے تجارتی اور کاروباری وفد کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی کیا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو بڑھانے پر بات چیت کی جاسکے۔ دونوں رہنماؤں نے مشترکہ وزارتی کمیشن کا اگلا اجلاس جلد اسلام آباد میں منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ وزیراعظم نے ملائشئین وزیراعظم انور ابراہیم کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں