پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق کنفیوژن کیوں پیدا ہوئی؟ وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق کنفیوژن کیوں پیدا ہوئی؟ وجہ سامنے آگئی۔ذرائع وزیراعظم آفس کے مطابق پرائم منسٹر کو بھیجی گئی سمری وزارت خزانہ سے آئی تھی جس میں اعداد و شمار گزشتہ نظر ثانی کے تھے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ 15 مئی کو عوام کو دیا گیا ریلیف 15 روپے سے زائد تھا، سمری کی منظوری کے ساتھ ہی وزیراعظم شہباز شریف نے اعداد و شمار کی دوبارہ تصدیق کا کہا۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے سے زیادہ کمی پر وزارت خزانہ کو غلطی کا احساس ہوا۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے غلطی کا احساس ہونے پر وزیراعظم آفس سے رابطہ کیا گیا، جس کے بعد وزارت خزانہ کی جانب سے دوبارہ تصحیح شدہ سمری منظوری کیلئے وزیراعظم کو بھجوائی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں