واشنگٹن(نمائندہ خصوصی)امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی دستبرداری کی وجہ بتا تے ہوئے کہا ہے کہ بطور صدارتی امیدوار دستبرداری کی وجہ ان کے ریپبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دینے کی ضرورت تھی۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ صدر بننا میرے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ ایسا کرنا ملک کے لیے میری ذمہ داری ہے۔ بائیڈن نے کہا کہ انہوں نے خود سے اور اپنے بیٹے سے دستبرداری کے بارے میں مشورہ کیا۔
انہوں نے کہا مجھے یہ کام کرنا پڑا کیونکہ ہماری جمہوریت خطرے میں تھی۔ ہمیں ٹرمپ کو شکست دینا چاہیے، ہمیں اسے ہرانا چاہیے،بائیڈن نے کہا کہ ٹرمپ نے عوامی طور پر خبردار کیا ہے کہ اگر وہ الیکشن نہیں جیتتے ہیں تو خونریزی کی جائے گی۔ لیکن ساتھ ہی انہوں نے امریکہ میں جمہوریت کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ریپبلکن امیدوار کو وائٹ ہاﺅس میں واپس آنے کی اجازت نہیں ہونی چاہaیے۔