لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ نیب نے جھوٹی خبر چلوائی ہے،میں نے کرپشن کی نہ کوئی پلی بارگین کی ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ سینکڑوں سرکاری ملازمین کو اغواء کر کے مار پیٹ سے پلی بارگین کی گئی، انہوں نے جو پیسے دیئے خوامخواہ مجھ سے منسلک کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سب جھوٹ ہے، میں نے کرپشن کی نہ کوئی پلی بارگین کی ہے، میرے خلاف 25جعلی کیس بنے، 25کیس مزید بھی بنا لیں، میں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں اور رہوں گا انشااللہ ۔واضح رہے کہ کرپشن اسکینڈل میں نیب لاہور کی ریکوری کے طور پر ڈپٹی چیئرمین نیب نے 3کروڑ 68 لاکھ روپے کا چیک پنجاب حکومت کے حوالے کر دیا تھا۔
٭٭٭٭٭



