فاروق ایچ نائیک

آئینی عدالت کے قیام سے پاکستان میں دو چیف جسٹس ہوں گے، فاروق ایچ نائیک

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی رہنما و چیئرمین پاکستان بار کونسل فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ آئینی عدالت بننے کے بعد پاکستان میں دو چیف جسٹس ہوں گے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایک چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت دوسرے چیف جسٹس سپریم کورٹ ہوں گے۔چیئرمین پاکستان بار کونسل کا کہنا تھا کہ آئینی عدالت کے ججز کی پرفارمنس اچھی نہ ہوتو جوڈیشل کمیشن میں سفارش جاسکتی ہے کہ انہیں ہٹادیا جائے۔

انھوں نے بتایا کہ آئینی عدالت کے چیف جسٹس کیلئے کمیٹی نام تجویز کرے گی اور آئینی عدالت میں چاروں صوبوں کی نمائندگی ہوگی جبکہ ایک چیف جسٹس ہوں گے۔انھوں نے مزید کہا کہ آئینی عدالت سب بڑا ادارہ ہوگا، آئینی عدالت کے چیف جسٹس تین سال کیلئے ہوں گے اور ان کی عمر کی حد اڑسٹھ سال ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں