ممبئی (نمائندہ خصوصی)ساؤتھ کی سپر اسٹار اداکارہ سمانتھا پربھو نے کہا ہے کہ میں نے اپنی سابق محبت پر بے انتہا پیسے خرچ کیے جو کافی مضحکہ خیز تھا۔میڈیا رپوٹس کے مطابق ادکارہ نے ورون دھون ہمراہ اپنے نئے پروجیکٹ کی تشہر کے لیے ایک انٹرویو میں شرکت کی جہاں سمانتھا نے اعتراف کیا کہ میں اپنے سابق (شوہر/دوست) کے لیے مہنگے تحائف خریدنے کے لیے کافی رقم خرچ کیا کرتی تھی۔
سمانتھا نے انٹرویو میں ایک سیگمنٹ کے دوران تفریحی انداز میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیا، 37 سالہ اداکارہ نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ ‘میرا مضحکہ خیز اقدام یہ تھا کہ میں نے اپنے سابق کے لیے مہنگے تحائف خریدنے پر پیسے اڑائے۔ورون دھون نے اس دوران موقع جانے نہ دیا اور پوچھ بیٹھے ‘کون سا تحفہ تھا اور کتنی رقم خرچ کرتی تھیں؟ اس پر سمانتھا نے قہقہہ لگایا اور کہا کہ بس اب آگے بڑھتے ہیںخیال رہے کہ سمانتھا اور اداکار ناگا چیتنیا تعلق میں رہنے کے بعد 2017ء میں شادی کی تھی تاہم وہ 2021 میں علیحدہ ہوگئے تھے، اس کے بعد سمانتھا کے سابق شوہر نے اداکارہ سوبھیتا ڈھولیپالا سے شادی کرلی تھی۔